سعودی عرب کی سفری پابندیاں‌غیر ملکیوں‌کیلئے بھی ختم؟ اب مملکت آ سکتے ہیں؟

ریاض- سعودی حکومت نے 17 مئی سے سعودی شہریوں پر عائد بیرون ملک سفر کی پابندی ختم کر دی ہے لیکن اس دوران غیر ملکیوں پر عائد سفری پابندیوں‌کے خاتمے اور مملکت آمد سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی.

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اعلان میں تاحال غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے پر سفری پابندی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں‌بتایا گیا.

سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ 17 مئی کے بعد سے سعودی شہری بیرون ملک سفر کرسکیں گے، اس سے قبل پروازوں کے لیے خصوصی طور پر وزارت داخلہ سے اجازت نامہ لینا پڑتا تھا۔

مزید پڑھیں:‌کورونا وائرس کے پیشِ نظر بحرین سفر کرنے والے سعودی شہریوں‌پر نئی پابندیاں عائد

تاہم اب ہر طرح کی رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں، ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے سعودی شہری 17 مئی سے باآسانی باہر کے ممالک کا سفر کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سے جانے کے لیے غیر ملکیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی. تاہم اب سعودی شہریوں کے لیے سفر سے قبل پیشگی اجازت نامہ کی شرط کے بجائے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی شرط عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیوٹ ایوی ایشن سمیت مملکت میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایک سرکلر جاری کردیا جس میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے حوالے سے عمل درآمد کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔

وہ افراد بھی سفر کرسکتے ہیں جو سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک کورونا ویکسین لگوائیں یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں