Ayaz Sadiq-Nawaz sharif-maryam nawaz

(ن) لیگ کو دھچکا؛ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور بھی پارٹی سے مستعفی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں بڑا دھچکا لگا ہے، (ن) لیگ کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد مکران، قلات اور نصیرآباد کے اضلاع کے (ن) لیگی صدور نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکریٹری جنرل جمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر قادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے جانے کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں لوگوں کے جانے سے فرق ضرور پڑتا ہے تاہم جلد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن کروائیں گے جب کہ 2 یا 3 صدور کے علاوہ تمام اضلاع کے صدر (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں