یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں گر گئیں۔
جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک مارکیٹوں میں 3 فیصد تک کی گراوٹ ہوئی۔
سینسیکس انڈیکس 1,400 پوائنٹس سے زیادہ نیچے ہے، جبکہ ممبئی کا تجارتی انڈیکس 55,800 پوائنٹس پر ہے۔
ایک بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد سے بین الاقوامی اناج کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سنگاپور میں گندم کی قیمتوں میں 5.5 فیصد، مکئی کی قیمتوں میں 4 فیصد اور سویابین کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا آغاز منفی رہا۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔