الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدوار 17 سے 19 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 فروری تک کی جائے گی، پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔