omicron virus

کورونا کی نئی قسم اومی کرون اسلام آباد پہنچ گئی

کراچی کے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کا کیس سامنے آیا ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے

تاہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا تاہم شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسی نیشن کروائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔

حکام کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم اس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: مزیدار ٹی وی، جسے دیکھتے ہوئے چکھا بھی جا سکتا ہے

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیاء نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’اومی کرون ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ خطرناک ہے، کیونکہ یہ اس سے دوگنا رفتار میں ایک سے دوسرے مریض کو منتقل ہوتا ہے۔ ہمیں اومی کرون کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں