وزیراعظم عمران خان سے مصری ارب پتی نجیب انسی ساویئرز نے ملاقات میں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مصر کے معروف تاجر نجیب انسی ساویئرز سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران سیاحت اور سیاحت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نجیب انسی ن ساویئرز نے حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
نجیب انسی ساویئرز نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین جگہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ ملاقات میں پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔
بعد ازاں نجیب ساویئرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات شاندار رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، ملاقات کا اہتمام کرنے پر زلفی بخاری کا مشکور ہوں۔
معاون خصوصی زلفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیب ساویئرز کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے پر نجیب ساورز کے شکر گزار ہیں۔