لاہور میں ڈرائیور ٹرین روک کر ’دہی‘ لینے چلا گیا، ویڈیو وائرل

مسافر بس، وین یا نجی گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا کر کے کسی کام سے ڈرائیور کا اِدھر اُدھر ہوجانا تو سنا اور دیکھا گیا ہے لیکن کسی ٹرین ڈرائیور کا ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے چلے جانا خلاف معمول سی بات لگتی ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ کاچھا ریلوےاسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے بازار چلا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نوٹس لے لیا۔

مزید پڑھیں؛ شعیب ملک، ثانیہ مرزا سٹریمنگ ڈیبیو کے لیے تیار

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاہنہ کاچھا ریلوےاسٹیشن کے قریب ٹرین رکی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے دہی لیکر واپس آنے پر ٹرین چل پڑتی ہے جبکہ انجن پر 5217 نمبر درج ہے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد، اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں