imran khan

وزیراعظم کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام متعارف کرانے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ کے آغاز کی منظوری دے دی، یہ پروگرام رواں ہفتے شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ’ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘ کے آغاز کی منظوری دے دی۔

اس سلسلے میں کامیاب یوتھ پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور 6 دسمبر کو کامیاب یوتھ سپورٹس ڈرائیو شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملک میں کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے 4 صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ کارکردگی کے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ابتدائی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ لانچنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔ لانچنگ کی تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی۔ جس میں ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے۔

کامیاب یوتھ پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے شروع کیا جائے گا، مقامی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی فورمز پر لانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں