آزاد جموں و کشمیر کے راولاکوٹ میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ، مسافر بس سدھانوتی ضلع کے بلوچ ٹاؤن سے راولپنڈی جا رہی تھی جب مانجھڑی کے علاقے کے قریب یہ حادثہ پیش آگیا ۔
پلندری کے ڈپٹی کمشنر نے حادثے میں 23 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کو تحصیل ہسپتال بلوچ ٹاؤن منتقل کیا گیا جبکہ آٹھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی پہنچایا گیا ہے۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
21 اکتوبر کو بھی راولاکوٹ میں اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔