شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور دلہن کو ویکسین لگا دی۔ یہ واقعہ جھنگ میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دلہا اور دلہن کو کورونا وائرس کی ویکسین دے دی گئی۔

صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ روزانہ 10 لاکھ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے یہ خصوصی ویکسی نیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں