پاکستان کی تاریخی فتح پر پورے ملک میں جشن

پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنے روائیتی حریف کے خلاف 12 میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑ دیا۔ صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح پر قوم جشن منا رہی ہے۔

کرکٹ برادری اور شائقین پاکستانی ٹیم کی تعریف کررہے ہیں ، جو ورلڈ کپ میں اپنے حریف کے خلاف 12 میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑنے میں بالآخر کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کے ہرپہلو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، چاہے وہ فیلڈنگ ہو ، بولنگ ہو یا بیٹنگ ۔

سب سے پہلے یہ شاہین شاہ آفریدی کا شو تھا ، جس نے کھیل میں 31 رنز کے عوض تین وکٹس لیں ، جب پاکستان نے ٹاس جیت کرباؤلنگ کا انتخاب کیا۔ پھر، یہ بابر اعظم اور محمد رضوان تھے ، جو ہندوستان کے بولنگ اٹیک کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

153 رنز کی مقررہ اوپننگ شراکت نے پاکستان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں اڑان بھرنے کا موقع فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں