Quetta university Blast

کوئٹہ یونیورسٹی کے باہر دھماکے میں 1 پولیس اہلکارشہید، 16 افراد زخمی

آج (پیر) کی سہ پہر کوئٹہ کی سریاب روڈ کے قریب بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے باہر دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 زخمی ہوگئے ہیں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے وقت کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، “یونیورسٹی میں صبح کی شفٹ شام 4 بجے ختم ہوتی ہے اور بہت سے طلباء یونیورسٹی کے باہر اپنی گاڑیوں کے انتظار میں جمع ہوتے ہیں۔”

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں