NLC

پہلا این ایل سی ٹرک ایران سے بذریعہ ترکی پہنچ گیا

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان سے اشیاء لے جانے والا پہلا نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) ٹرک بین الاقوامی ٹرانسپورٹ آف گڈز ٹریٹی کے کنونشن کے تحت ایران کے راستے ترکی پہنچا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا اور 7 اکتوبر کو 5300 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا۔

یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اس سہولت کو استعمال کریں تاکہ لاگت اور وقت بھی بچ سکے۔

واضح رہے کہ این ایل سی پاکستان میں دوسرا آپریٹر ہے ، اور پبلک سیکٹر میں پہلا ہے ، جس نے TIR کے تحت اپنا کام شروع کیا ہے۔ یہ بھی پہلی بار ہوگا کہ پاکستان کے ٹرک TIR کے تحت ایران سے گزریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں