PIA

پی آئی اے نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا

قومی کیریئر کویت کیلئے ایک ہفتے میں دو پروازیں چلائے گا، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے پیر کو سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کویت کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں.

کویت نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے پاکستان ایئر لائنز اور پاکستانی پائلٹوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی.

مزید پڑھیں؛ سفری پابندیاں؛ کیا براہ راست سعودی عرب جانا ممکن ہو گا؟

مزید براہ دو ہفتے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت کو خبردار کیا تھا کہ اگر پروازیں دوبارہ شروع نہ کی گئیں تو پاکستان کویتی ایئرلائنز کے تمام آپریشنز پر پابندی لگا دے گا۔

چار ماہ قبل پاکستان اور کویت کے درمیان خاندانی اور کاروباری ویزے بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔ فیصلے کے مطابق کویت کے ویزے وہاں پر کام کرنے والے پاکستانیوں کو جاری کیے جائیں گے۔

پاکستانیوں کے لیے میڈیکل اور آئل سیکٹر میں تکنیکی ویزوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

پاکستان کی نئی سفری پالیسی

پچھلے ہفتے ، سی اے اے نے اعلان کیا تھا کہ یکم اکتوبر سے ، صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین والے افراد کو پاکستان سے ، یا اس کے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ انہیں کوویڈ کے خلاف ویکسینیشن کے درست ثبوت رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

18 سال سے کم عمر کے مسافروں کو نئی پابندی سے چھوٹ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ ایک غیر ملکی خاتون نے سعودی عرب میں اپنی مردہ سعودی بہن کی شناخت چوری کر لی، 19 سال مملکت میں رہتی رہی

دریں اثنا ، 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 31 اکتوبر تک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ، پاکستان سے ، اندر اور باہر جانے کی اجازت ہوگی۔15 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں سے 1 نومبر تک جزوی ویکسینیشن کا ثبوت اور اس سال یکم دسمبر تک ویکسینیشن کا مکمل ثبوت درکار ہوگا۔

15 سال سے کم عمر کے ہوائی مسافر اس سلسلے میں اگلے نوٹس تک گھریلو سفر کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں