فرانس ٹی وی نے پاکستان کے بارے میں بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کر دیا

فرانسیسی ٹی وی نے افغانستان کی وادی پنجشیر میں پاک فضائیہ کے حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کو بے نقاب کیا ہے۔

بھارت کو جھوٹی اور جعلی خبروں کے حوالے سے دنیا بھر میں بدنامی کا سامنا ہے اور ایسی ہی ایک حالیہ شرمندگی میں فرانسیسی ٹی وی نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے پنجشیر پر حملے کے بارے میں بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے فرانسیسی ٹی وی کی رپورٹ شیئر کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انڈیا کے ٹائمز ناؤ ، بھارت ناؤ اور زی انڈیا نے بھی جھوٹی خبریں پھیلائی جسے فرانسیسی ٹی وی نے دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

فرانسیسی سرکاری ٹی وی چینل پر فرانسیسی پروگرام “Truth and Fake”میں بھارتی میڈیا پر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پروگرام کے میزبان نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پنجشیر کے بارے میں جعلی خبریں پھیلائیں ، دنیا کو گمراہ کیا اور پنجشیر پر طالبان کے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا۔

جیمز کریڈن نے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کردار سیاسی طنز اور کہانیوں کے درمیان ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پنجشیر کے بارے میں پھیلائی گئی خبر جعلی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں