پاکستان وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے پشاور میںحاجی کیمپ فیز 7 میںنئے رہائشی بلاک کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے عمرہ خواہشمندوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2،3 ہفتے میںپاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی.
اس موقع پر انہوں نے رہائشی بلاک کے بارے میں مزید کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے نئی بلڈنگ قائم کر دی گئی ہے یہاں پر حجاج کرام کو تما سہولتیں میسر ہوں گی.
مزید پڑھیں: گرینڈ مسجد اور مسجد نبوی کے امور کے لیے خواتین ملازمین کی کل تعداد تقریبا 600 تک پہنچ گئی
وفاقی وزیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں حج اور عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میںایک ہفتے میں 15،693 غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔
“آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی عمرہ عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی، وفاقی وزیر” ایک تبصرہ