جنوبی وزیرستان آپریشن میں 7 فوجی شہید ، 5 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران پاک فوج کے سات جوان شہید اور پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 فوجیوں نے شہادت قبول کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔

حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز ضلع کے علاقے دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔

اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین لیویز اہلکار شہید اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں