سعودی عرب کی پاکستان سے براہ راست پروازیں کب کھلیں گی؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے کورونا وبا کے پیش نظر سفری پابندی کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر نئی وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک تارک وطن نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ جن افراد نے پاکستان میں ہی کورونا کی ایک ویکسین لگوائی ہے ان کے لیے یہاں سے براہ راست سعودی عرب کے لیے پروازیں کب بحال ہوں گی؟

مزید پڑھیں:‌جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے مملکت سعودی عرب میں داخلے کے نئے قوانین جارے کر دیے

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست مملکت آنے کی ان افراد کو اجازت ہے جنہوں نے سعودی عرب سے جانے سے قبل کورونا سے بچاو کے لیے دونوں ویکسین لگوائیں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس امیون کا ہے ایسے افراد ہی براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر 9 ممالک کے مسافروں کو مملکت آنے کی مشروط اجازت دے رکھی ہے۔ مذکورہ ملکوں کے افراد براہ راست نہیں آسکتے۔

مزید پڑھیں:‌ٹوریسٹ ویزا اور وزٹ ویزا ہولڈرز پرمٹ کی بکنگ کے بعد عمرہ کر سکتے ہیں

پابندی کے شکار افراد کو سعودی عرب آنے سے پہلے ان ممالک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جنہیں سفری اجازت حاصل ہے۔ بعد ازاں وہ مملکت آسکیں گے۔

البتہ وہ افراد جنہوں نے پابندی کے شکار ممالک جانے سے قبل سعودی عرب میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی تھی وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں ان پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سعودی عرب کی پاکستان سے براہ راست پروازیں کب کھلیں گی؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں