آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آج (14 اگست) ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔
قیمتوں میں نظر ثانی کے حوالے سے حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان پر ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوگا۔
مزید پڑھیں؛ فیس بک نےبھارت سمیت دنیا بھر سے سیکڑوں اکائونٹس ڈیلیٹ کر دیے
ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 116.53 روپے اور 84.67 روپے فی لیٹر ہے۔
21 جولائی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا تھا جس کی قیمت 119.8 روپے فی لیٹر تھی جو پہلے 118.09 روپے فی لیٹر تھی۔
پاکستان ہر 15 دن بعد پٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کرتا ہے۔ اوگرا نے اپنی تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کیں جو اس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔