NATIONAL COMMAND AND OPERATION CENTRE PAKISTAN - ASAD UMAR

عید الضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عید الضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل یوتھ کونسل کے ممبرز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید پر پابندیاں نہیں لگانا چاہتے اور نہ ہی ملک گیر لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں بڑھتے کیسز پر آج وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ میرٹ کا خیال رکھنا تحریک انصاف کا بینادی اصول ہے اور یوتھ کونسل میں وفاقی اکائیوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم، ملازمت اور ان کو مصروف رکھنا ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) کا کورونا کی متوقع چوتھی لہر سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں رواں ماہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

آزاد کشمیر انتخابات پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر خط بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں