cm punjab usman buzdar

چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان بزدار نے غفلت برتنے پر چھ اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

جمعرات کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر چھ اہلکاروں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ان افسران کے لئے کوئی جگہ نہیں جو مناسب وقت کے اندر عوامی شکایات کا جواب نہیں دے سکتے ہیں اور متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ داریاں نہ نبھانے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے طریقوں کو بہتر بنائیں بصورت دیگر حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں