پاکستان میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں? این سی او سی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جو بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اہم اجلاس میں وزارت صحت حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کرنے پر اصولی اتفاق ہوا۔

این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے، تاہم امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں نویں،دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھول دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں