پنجاب میں تعلیمی اداروں‌کے بند ہونے سے متعلق حکومت کانیا بیان سامنے آ گیا

پنجاب میں مکمل لاک ڈاون نہیں ہوگا اور نہ ہی تمام تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیا دن میں خصوصی گفت گو کے دوران مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ہر چیز بند کرنے سے گریز کیا جائے، جہاں کیسز آئیں گے صرف وہ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں کو بند کرنے کے بجائے حکومت کے تجویز کردہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کرنا بہترین آپشن ہے۔ تمام اسکولوں کو بند کرنا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک بھر ميں تعلیمی ادارے بند ہوں گےیا نہیں اس سے متعلق اہم فیصلہ آج 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔ طلبا کو درسگاہوں کے بجائے آن لائن کلاسز کے ذریعے نصاب مکمل کرانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں کلاسز کی ٹائمنگ مزید کم کرنے، جب کہ طلبا کو ایک دن اسکول بلانے اور ہفتے بھر کا ہوم ورک دینے اور اب تک پڑھایا گیا نصاب سے امتحان لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں