تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے مطلق سندھ وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میںموسم سرما کی تعطیلات نہیں ہو گی، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بہت تعطیلات ہو چکی ہیں.
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اسٹیرنگ کمیٹی شیڈول میں موسم سرماتعطیلات شامل نہیں، نومبر کے آخر میں این سی اوسی اجلاس میں مزید بحث ہوگی۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔
اجلاس میں وزرائے تعلیم نے اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 23 نومبر کو دوبارہ اجلاس ہوگا،جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز خطرناک حدتک بڑھ گئے، بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق آئندہ ہفتے جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے، کورونا کیسز بڑھے تو صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں گرمیوں میں چھٹیاں کم کرکے سردیوں کی بڑھا دیں گے۔