hanging-the-rapists-a-solution

عدالت نے 11 ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانے بنانے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

قصور میں درندہ نما شخص نے 11 ماہ کی معصوم بچی زنیرہ فاطمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے ملزم رفیق کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

واضح رہے کہ ملزم رفیق نے پیرووالہ روڈ میں 11 ماہ کی زنیرہ فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے اگست 2019 میں ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاتھا۔

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے والد امین انصاری کا عدالتی فیصلے پر کہنا ہے کہ رفیق جیسے درندوں کو سر عام پھانسی پہ لٹکایا جائے اور حکومت سرعام پھانسی کا قانون پاس کرنے میں حائل اپوزیشن کی رکاوٹیں عبور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں