PM Imran Khan - CCPO Lahore Umer Sheikh

عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور کیوں لگایا؟ وزیراعظم نے وجہ بتادی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کیلئے عمر شیخ کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور لگایا۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدارمیں آکر کئی بار انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایا کہ ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی،اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ عمرشیخ نے آتے ہی قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں