donald-trump-us-president

الیکشن میں 27 لاکھ ووٹ ضائع ہوئے: ٹرمپ کا الزام، شفاف ترین انتخابات تھے: الیکشن کمیشن

امریکی صدر ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ صدارتی الیکشن میں 27 لاکھ ووٹ ضائع کیے گئے۔ امریکی الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کے شفاف ترین انتخابات تھے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پینسلوانیا میں ان کے 2 لاکھ 21 ہزار ووٹ بائیڈن کو دیئے گئے، دوسری جانب امریکا کے وفاقی انتخابی عہدداروں نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات امریکی تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن تھے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے دھوکہ دہی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کے تبدیل ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل نو منتخب صدر جوبائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے سے انکار کر چکے ہیں، اگر ایسا ہواتو یہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ ایک امریکی صدر انتخابات میں شکست کے بعد غیر قانونی طریقے اختیار کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف اسی صورت ہار سکتے ہیں جب الیکشن چوری کئے گئے ہوں، اب جب وہ الیکشن ہار چکے ہیں تو سپریم کورٹ جانے پر بضد ہیں۔

واضح رہے کہ مبصرین کورونا وبا کے خلاف موثر پالیسی اختیار نہ کرنے، متنازع امیگریشن پالیسی اور نسل پرستی کے حق میں فریق بننے کو صدر ٹرمپ کے ہارنے کی بڑی وجوہات قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں