وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی وجہ بتا دی

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پیسے زیادہ ہیں اس لیے قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کے لیے مقرر کردہ 441 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا ہے اور ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے پر ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا، ہمیں زیادہ پیسہ ملا تو بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی۔ پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر سستا کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلاسود قرضہ پروگرام کے تحت 2000 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر اور کاروبار کے آغاز کے لیے دو سال میں 407 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے، بدقسمتی ہے کہ 1947 میں جس نظریے پر ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے۔ لیکن ہم چل نہیں سکے، نوجوان اپنے نظریے سے ہٹ جاتا ہے، وہ بھٹک جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقوں کی ذمہ داری لینا ہوگی، ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب میں تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے بہترین ہسپتال جا کر علاج کرایا جا سکتا ہے۔ ساڑھے تین سال میں سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سو روپے کا قرضہ دے رہے ہیں۔ اپنا گھر بنانے کے لیے 20 لاکھ، ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، 20 لاکھ روپے کے قرضے گھر بنانے کے لیے 55 ارب دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہر میں کچی آبادیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادیاں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا نظریہ مدینہ کا نظریہ ہے، انصاف نہ ہونے والی قوم تباہ ہو جاتی ہے، خواتین کو پہلی بار وراثت میں حصہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں