بین الاقوامی خبریں (1)

یوکرین کے شہری روسی فوجی قافلے کو روکنے کے لیے ٹینکوں پر چڑھ گئے

یوکرین کے شہری روسی فوجی قافلے کو روکنے کے لیے ٹینکوں پر چڑھ گئے، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

یوکرینی باشندے روسی حملے کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں کیونکہ روسی جارحیت آج ساتویں دن میں داخل ہو رہی ہے۔

ایک ویڈیو میں یوکرین کے شہریوں کو اپنے ملک کو بچانے کے لیے روسی ٹینکوں کے اوپر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک شخص روسی افواج کے ٹینک پر چڑھتا ہے اور پھر اس کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں آتے ہیں۔

تاہم ہجوم کو دیکھ کر روسی فوجی ٹینک لے کر چلے گئے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں اب تک تقریباً 6 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ روس بموں اور راکٹ حملوں سے یوکرین کو فتح نہیں کر سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہونے سے پہلے روس کو بمباری بند کر دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں