Security Issues (2)

وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج سہ پہر سیکیورٹی امور پر اہم اجلاس ہوگا جس میں سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور سمیت خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کی وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جب کہ قومی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ .

اس سے قبل وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں