صحافی اطہر متین قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس نے اطہر متین قتل کیس کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سماء نیوز کے صحافی اطہر متین کے قتل کے اہم ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ملزم اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ کراچی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کے الزام میں اس سے قبل بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں