آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کل صبح 5 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے سے اسلام آباد پہنچے گی۔ پی سی بی حکام ائیرپورٹ پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا استقبال کریں گے۔
آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو دن تک بائیو سیکیور ببل میں قیام کرے گی۔ بائیو سیکیور ببل ےبعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی پریکٹس شروع کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔