Meta

میٹا اور ٹویٹر نے روس پر پابندی لگا دی

فیس بک نے روس کے سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔

میٹا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم نے روس کے سرکاری میڈیا پر دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔”

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم روس اور یوکرین میں اشتہارات کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے۔ یہ جنگ صرف یوکرین کے شہروں میں ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں