James Faulkner (1)

پی سی بی سے رقم کا مطالبہ کرنے والا جیمز فالکنر عادی مجرم نکلا

کرکٹر جیمز فاکنر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دھوکہ دینے اور اضافی رقم کا مطالبہ کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔

وہ اس سے قبل بھی مختلف سکینڈلز کا شکار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جیمز فالکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بارے میں نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے انہیں اپنی ناپسندیدہ ٹیم قراردیا تھا۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب کے نشے میں گاڑی چلانے پر ان پر 10,000 پاونڈ جرمانہ عائد ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ جیمز فالکنر گزشتہ سال بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے پر رو پڑے تھے اور اپنی ہی ٹیم کے بارے میں بھی برا بھلا کہا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی سے تنازع کے بعد جیمز فاکنر نے اپنے آسٹریلوی ایجنٹ کو بھی نوکری سے نکال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں