وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے جو اپنے پہلے دورہ پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئے ہوئے ہیں۔
عمران خان اور بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں بل گیٹس نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ کیا۔
بل گیٹس کے دورے کے موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔
It is a pleasure to welcome Mr Bill Gates on his first ever visit to Pakistan. Planned engagements include review of progress on polio eradication; visits to NCOC and Ehsaas program as well as meeting the President, the PM and health leadership of the provinces.
— Faisal Sultan (@fslsltn) February 17, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان پولیو مہم پروگرام اور پاکستان میں پولیو سے متعلق پیش رفت اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بل گیٹس نے پولیو کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے پاکستان ایک سال کے لیے پولیو فری رہا ہے اور پولیو پروگرام میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو سراہا۔