Imran Khan (10) (1)

طلباء کو درپیش مسائل: وزیراعظم عمران کا بڑا اقدام

وزیراعظم عمران خان آج طلبا کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے طلباء کے لیے سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل آج شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم اسلام آباد میں ایک تقریب میں پورٹل کا افتتاح کریں گے۔

پورٹل کا مقصد طلباء کو اسکالرشپ کے ساتھ درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔ حکومت وظائف پر 28 ارب روپے سے زائد خرچ کر رہی ہے، جس کے تحت 26 لاکھ طلباء بشمول 72 فیصد خواتین وظائف سے مستفید ہو رہی ہیں۔

پورٹل سے وسائل کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت میں مدد ملے گی، پورٹل وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا اور وزیراعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں