وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں اپوزیشن کے ووٹ ہیرا پھیری سے مسترد کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کے مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل اسٹیمپ اور دیگر وجوہات پر ووٹ مسترد ہونے کا معاملہ ایک بار پھر منظر عام پر آگیا ہے۔
LG elections in KP have again shown problem of rejected votes bec of double stamping etc. The same had come out in Judicial Commission report on 2013 elections. The ability to manipulate elections through getting opp votes rejected is one of the reasons the status quo opposes EVM pic.twitter.com/ch78zPEGQw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 16, 2022
عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں جوڑ توڑ سے اپوزیشن کے ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔ 2013 کے الیکشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔