ذاتی حملوں کی مہم گھٹیا، ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں کی مہم کو بے بنیاد اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے سی ای سی اجلاس میں کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہے۔ اپوزیشن کے بیانات کا مقابلہ کارکردگی سے کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب نوجوان پروگرام کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں اور فلاحی اسکیموں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں کی مخصوص مہم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادرپدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں