یوکرین کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یوکرین میں کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل رہی۔

پاکستان میں بھی کل سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کے منصوبے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ پینٹاگون ان رپورٹس کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے لیکن کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں