gharida farooqi

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو، وفاقی وزرا کا سخت ردعمل

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر اعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر وزرا کو سرٹیفکیٹ دینے کے طریقہ کار سے متعلق متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹی وی پروگرام میں متنازع گفتگو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیوز چینل پر غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے، تنقید جائز حق ہے لیکن اس کا احاطہ کیا جائے۔ اخلاقیات سے گرنا بہت افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ 2118 سے قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں، کابینہ قانون پاس کرے گی تو ہی گھٹیا اور لچرپن سے نجات مل سکے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ مراد سعید کے بارے میں جو نفرت انگیز باتیں کہی گئیں، وہ میرے یا کسی پروگرام میں صحافی کے بارے میں کہی جائیں تو ہم کیا مطالبہ کریں گے۔ مراد سعید کو انشاء اللہ مزید کامیابی ملے گی لیکن اگر ہم نے ٹی وی سے ایسی غلاظت نہ روکی تو معاشرے میں تباہی پھیلے گی۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر بھی وزیروں کو کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دینے کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع ٹاک شو میں منظر عام پر آئے۔ غریدہ فاروقی اور ان کے مہمانوں کو معافی مانگنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پر متنازع بحث ہوئی تھی جس پر وزیراعظم نے وزرا کو کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں