Petrol-Price_updates

پیٹرول ایک بار پھر مہنگا ہونے کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 6.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر سابقہ اعلان کے فرق کو تبدیل کیا گیا تو پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں