ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں میدان سجائے گا۔
پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکیں بند ہونے سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔