پال سٹرلنگ اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ وطن چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے۔

لیام ڈاسن پی ایس ایل سیزن کے بقیہ سیزن میں پال سٹرلنگ کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔

پال سٹرلنگ قومی ذمہ داری کی وجہ سے اب HBL PSL 7 کا حصہ نہیں رہیں گے۔

دوسری جانب پال سٹرلنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پھر سے بہت مزہ آیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اچھی مہمان نوازی کی۔

آئرش کھلاڑی پال سٹرلنگ نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچوں میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پال سٹرلنگ نے پی ایس ایل سیزن سات میں 5 میچوں میں 187 رنز بنائے، انہوں نے دو نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

پال سٹرلنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 58، پشاور زلمی کے خلاف 57، کراچی کنگز کے خلاف 39، ملتان سلطانز کے خلاف 19 اور لاہور قلندرز کے خلاف 14 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پہلے ہی جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں