Imran Khan (3) (1)

کے پی کے بلدیاتی انتخابات؛ وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کے بعد وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو اجلاسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا (کے پی) کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے پاس پی ٹی آئی سے بہتر کوئی آپشن نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب، شیریں مزاری، علی امین گنڈا پور اور مراد سعید نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں