Putin

پیوٹن سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔

کورونا وبا اور دیگر کئی رکاوٹوں کے باوجود بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 آج سے شروع ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے برڈ نیسٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 20 سے زائد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

چین میں موجود وزیراعظم عمران خان بھی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی شرکت کریں گے۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ماحولیاتی تحفظ، کم کاربن کے اخراج کے موضوعات شامل ہوں گے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شائقین کی تعداد واضح نہیں ہے۔ کورونا وبا کے باعث سرمائی اولمپکس کے ٹکٹ عوام کو فروخت نہیں کیے گئے۔

خیال رہے کہ بھارتی سفارت کار نے مغربی ہمالیہ میں لداخ کی متنازع سرحد کا حوالہ دیتے ہوئے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں