psl7 (5) (1)

پی ایس ایل 7: انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شرکت کے لیے انگلینڈ کے مزید چھ کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ جیمزن کے کا ٹیسٹ منفی آیا، وہ آج پریکٹس سیشن میں ایکشن میں ہوں گے۔

اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج شام معین خان اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ تین دن قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

کراچی کنگز کے کرس جورڈن بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ تین دن کا قرنطینہ بھی مکمل کریں گے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کراچی آنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے ہیری بروک اور فل سالٹس شامل ہیں۔

دونوں کھلاڑی لازمی تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں