متحدہ عرب امارات نے اگلے سال جون سے کاروباری منافع پر 9 فیصد وفاقی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیکس 375,000 درہم سے زیادہ منافع پر لاگو ہوگا۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے یہ پالیسی دنیا میں نافذ بہترین ضوابط کے تحت بنائی ہے جب کہ ٹیکس میں چھوٹ کی پالیسی پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
کمپنیوں پر ٹیکس تمام تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں پر لاگو ہوگا، لیکن قدرتی وسائل نکالنے کی سرگرمیاں مستثنیٰ ہوں گی اور ریاستی سطح کے کمپنی ٹیکس کے تابع ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کے مطابق، یہ ٹیکس 375,000 درہم سے زیادہ کے منافع پر لاگو ہوگا، لیکن ملازمت سے ہونے والی ذاتی آمدنی پر نہیں۔