nawaz sharif

ڈاکٹر نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا

ڈاکٹروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سفر سے روک دیا، تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ڈائریکٹر انٹروینشنل کارڈیالوجی ڈاکٹر فیاض شال نے تیار کی ہے اور اسے وکیل امجد پرویز کے ذریعے عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔

نواز شریف کی حالت سے متعلق رپورٹ میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں۔ اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان چلا گئے تو ان کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف بدستور شدید ڈپریشن میں ہیں، ڈپریشن کے باعث ان کی بیماری مزید بڑھ سکتی ہے، وہ ابھی اپنی دوائی جاری رکھیں۔

رپورٹ میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں۔ انہیں بغیر کسی ذہنی دباؤ کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں۔

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مریض ہیں، انہیں کورونا کی وجہ سے سانس کی تکلیف ہو سکتی ہے اور ان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر فیاض شال نے مزید کہا کہ جب تک نواز شریف کی کورونری انجیو گرافی نہیں کرائی جاتی تب تک وہ مرکز صحت کے قریب رہیں، دوائی لیں اور کوئی اور سوال ہو تو ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں