ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے خلاف موقف اختیار کر لیا، معاملہ عدالت میں پہنچ گیا۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف حکم امتناعی لے لیا۔
حریم شاہ کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا تھا۔
عدالت نے بلال شاہ کی درخواست پر حریم شاہ کو لندن سے واپسی تک عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
بلال شاہ نے عدالت کو یقین دلایا کہ حریم شاہ لندن سے وطن واپس آتے ہی انکوائری میں شامل ہو جائیں گی۔
سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کیس کی اگلی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔