پی ایس ایل 2022 سے ایک دن قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویلڈنگ کی کارروائیوں کے دوران آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔
آگ لگنے سے اسٹیڈیم کے ایک کمنٹری باکس کو نقصان پہنچا جو خصوصی طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں کے لیے بنایا گیا تھا جو 27 جنوری (کل) سے شروع ہونے والے ہیں۔
آگ سے باؤنڈری ایس ایم ڈی کیبل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔
پی ایس ایل 2022 جمعرات سے کراچی میں 12 دن پر محیط 15 میچوں کے ساتھ شروع ہوگا۔
پی ایس ایل کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔